اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ: پہلے سیمی فائنل میں فرانس اور سپین آج مدمقابل ہوں گے

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(ویب ڈیسک) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل کا میدان سج گیا۔

خطرناک ترین فرنچ اٹیک کا ناقابل تسخیر سپینش دفاع سے مقابلہ ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج کی شب 12 بجے شروع ہوگا۔

سپین کا دفاع پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل تسخیر رہا اور اس کیخلاف اب تک صرف ایک ہی گول بنا ہے، ٹیم دوسری بار ٹرافی جیتنے کی کوشش کر رہی ہے۔

حالیہ ایونٹ میں اسے کوئی شکست نہیں ہوئی البتہ کیپ ورڈے کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہو گیا تھا۔

2018 کا چیمپئن فرانس چار سال بعد فائنلسٹ رہا، سپینش ٹیم یورو 2024 اور گزشتہ سال نیشنز لیگ کے سیمی فائنلز میں اسے ہرا چکی ہے، فرنچ ٹیم نے گزشتہ 7 میں سے 4 ورلڈ کپس کے فائنل تک رسائی حاصل کی، ایمباپے فرانس اور لامین یامال سپینش امیدوں کے محور ہوں گے۔

دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بدھ کی رات 12 بجے ٹکرائیں گی، فیفا ورلڈ کپ کا سنسنی خیز فائنل 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے