اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گیانا میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ کیلئے لاہور قلندرز کے سکواڈ کا اعلان

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(لاہور نیوز) گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم  کی قیادت نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل کریں گے۔ ٹیم میں پرویز حسین، شایان جہانگیر، ڈیلانو پوٹگیر اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  اسامہ میر، شامل حسین ، محمد نعیم ، عمران رندھاوا ،مہران ممتاز ، فرحان یوسف ، شہاب خان ، محمد باسط اور علی شبیر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ کے لیے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

لاہور قلندرز کے  سی ای او عاطف رانا نے سکواڈ اور ہیڈ کوچ کی تقرری کا اعلان کیا۔

 

عاطف رانا نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شان ٹیٹ وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا وننگ مائنڈ سیٹ ہے، لاہور قلندرز کا سکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ، نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایکسپوژر ملے گا اور سیکھیں گے ۔

واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلی جائے گی۔ لاہور قلندرز پرتھ سکارچرز کے ساتھ پہلا میچ 23 جولائی کو کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے