اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.95 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.95 قیمت فروخت : 278.45
  • یورو قیمت خرید: 316.76 قیمت فروخت : 317.33
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.83 قیمت فروخت : 372.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.60 قیمت فروخت : 192.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.32 قیمت فروخت : 904.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فائقہ ریاض کامن ویلتھ گیمز سے قبل انفرادی ٹریننگ پر مجبور

13 Jul 2026
13 Jul 2026

(لاہور نیوز) کامن ویلتھ گیمز میں ایتھلیٹکس میں پاکستان کی نمائندگی گی کرنے والی اولمپئین فائقہ ریاض پنجاب سٹیڈیم میں اکیلی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے فائقہ ریاض نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کا سب کو ایک عرصے سے علم ہے کہ ہونے ہیں کھلاڑیوں کو بھی علم ہے کہ کس کس نے پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے اب جبکہ کامن ویلتھ گیمز میں کچھ دن رہ گئے ہیں لیکن ہمارا کیمپ تک نہیں لگا اور ہم اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کر رہے ہیں ہمیں کسی نے کیمپ نہیں دیا۔

فائقہ ریاض کا کہنا ہے کہ اس گرم موسم میں ہم روزانہ گھر سے دور ٹریننگ کے لیے آتے ہیں جس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ٹریننگ متاثر ہو تی ہے دوسری طرف انڈیا کی ٹیم کامن ویلتھ گیمز کے لیے کب سے یورپ میں ٹریننگ کر رہی ہے اور انہیں مقابلے بھی مل رہے ہیں ہمیں نہ کیمپ ملتے ہیں نہ ہمیں مقابلوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے، جب یہ سب نہیں ہو گا تو ہم انٹر نیشنل معیار تک کیسے پرفارم کریں گے ایسی صورتحال میں تو ہم پھر اپنا ہی بیسٹ کریں گے

اولمپئین فائقہ ریاض نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے میری تیاری نیشنل گیمز سے جاری ہے نیشنل گیمز کے بعد جتنے بھی ایونٹس میں حصہ لیا ، میری تیاریوں کا حصہ تھے ،ایشین بیچ گیمز میں میری انفرادی کارکردگی اچھی رہی تھی کامن ویلتھ گیمز میں 100 میٹر میں اپنا بہترین کرنے کی کوشش کروں گی یہی ٹارگٹ ہے ایشین گیمز کامن ویلتھ گیمز سے بڑا ایونٹ ہے امید ہے اس میں بھی میرا نام آئے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے