اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہو گا

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

گزشتہ روز پاک جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کی کپتانوں  نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان ٹیم کی کپتان فضا فیاض  نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کیلئے پوری ٹیم پرجوش ہے اور بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی، جنوبی افریقہ ایک مضبوط حریف ہے، اس لئے کامیابی کیلئے نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ 

انہوں نے کہا کہ شائقین کیلئے ظہیر عباس اور ماجد خان انکلوژرز میں داخلہ مفت ہو گا، ینگ کھلاڑیوں کیلئے یہ سیریز بہت اہم ہے، سیریز میں اچھے نتائج کیلئے پرعزم ہیں۔

جنوبی افریقی کپتان میکا فین فارسٹ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ملنا پسند کریں گی، پاکستان آ کر سیریز کھیلنے کی کافی خوشی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے