اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انگلینڈ میں شاندار کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔

ملاقات میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا، ہیڈ کوچ شاہد انور کے مطابق انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، ان سے انفرادی ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس نوجوان کرکٹرز کو بہتر کارکردگی کی ترغیب دیں گے اور اچھی کارکردگی کا صلہ ملنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔

کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ملتان میں گزشتہ 2 برس کے دوران منعقد ہونے والے انڈر 19 ترقیاتی کیمپوں سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا اور ان کے مثبت نتائج سامنے آئے، چیئرمین پی سی بی سے ملاقات اور پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس ملنا کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا ہے۔

عالیان سلمان کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹس سے کھلاڑیوں کا اعتماد اور حوصلہ بڑھے گا اور کرکٹرز اپنی کرکٹ پر مزید توجہ دے سکیں گے۔

جہانگیر بلال کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس کے ذریعے نوجوان کھلاڑی اپنے اہلِ خانہ کی مالی معاونت بھی کر سکیں گے۔

رضوان اللّٰہ  نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انعامات اور سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بڑی حوصلہ افزائی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے