اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نشتر کالونی میں ہمسائے کے گھر چوری کرنے والا ملزم قصور سے گرفتار

11 Jul 2026
11 Jul 2026

(ویب ڈیسک) نشتر کالونی کے علاقے میں ہمسائے کے گھر چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو پولیس نے ضلع قصور سے گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق چوکی سبزی منڈی پولیس  نے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک دروازہ کھلا چھوڑ کر نماز کی ادائیگی کیلئے گیا تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم  نے پہلے ریکی کی اور پھر گھر سے سونا، نقدی اور لیپ ٹاپ چوری کرکے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عدنان کے قبضے سے چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر مسروقہ سامان کی برآمدگی اور مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے