11 Jul 2026
(لاہور نیوز) بیوی پر سرعام مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کاہنہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو ٹریس کرکے جھیڈو گاؤں سے حراست میں لیا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزم کو اپنی اہلیہ پر مبینہ طور پر سرعام تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی کے باعث خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد اور استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
