اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کی وزیر تعلیم کو ہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر کو ہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکول ایجوکیشن پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری سکولوں میں دو سال چار ماہ میں 43 لاکھ طلبہ کی انرولمنٹ کا ہدف پورا کیا گیا ہے جو ماضی قریب کی نسبت سرکاری سکولوں کی سب سے زیادہ حقیقی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ بن گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پیف اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ 38 ہزار پیف اساتذہ کے اکاؤنٹ کھولے جائیں گے۔

اجلاس میں پی ایس آر پی پر بریفنگ بھی دی گئی ۔علاوہ ازیں اختراعی ذرائع آمدن کی امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اختراعی ذرائع آمدن پر جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر تعلیم پنجاب کو پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل میکانزم کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب بھر میں ٹیوشن سنٹر کی رجسٹریشن کیلئے تجاویز طلب کر لی۔علاوہ ازیں انہوں نے ٹیوشن سنٹر کی ڈیجیٹل میپنگ کیلئے طریقے کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے