اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجا ب حکومت کا صوبہ بھر میں مستقل کرائم سین یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں جدید فرانزک کرائم سین یونٹس کے مستقل قیام کا منصوبہ تیار کر لیا، جس پر مجموعی طور پر 14 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق منصوبے کے تحت صوبے بھر میں جدید کرائم سین یونٹس قائم کیے جائیں گے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے اور انہیں محفوظ بنانے کے نظام کو مزید وسعت دی جائے گی۔

ورکنگ پیپر کے مطابق منصوبے میں جدید فرانزک آلات، موبائل کرائم سین یونٹس اور خصوصی تربیت یافتہ فرانزک ٹیموں کی فراہمی بھی شامل ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے قتل، دہشت گردی، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات کی تحقیقات جدید تقاضوں کے مطابق ممکن ہوں گی، جبکہ شواہد ضائع ہونے کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق جدید فرانزک نظام سے تفتیش کے معیار میں بہتری آئے گی، مقدمات کے جلد فیصلوں میں معاونت ملے گی اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عمل مزید مؤثر ہو سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے