اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں مون سون الرٹ، دریاؤں اور رود کوہیوں سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

11 Jul 2026
11 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مون سون بارشوں، ممکنہ سیلابی صورتحال اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ کمشنر ڈی جی خان، بہاولپور، گجرات اور گوجرانوالہ سمیت ملتان، سیالکوٹ، گجرات، لیہ اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے مون سون بارشوں، ممکنہ سیلابی خطرات اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں شدید گرمی، حبس اور ممکنہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مربوط کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ ان کے مطابق یہ اقدامات سیلاب اور دیگر آبی خطرات سے بچاؤ میں مؤثر ثابت ہوں گے۔

اجلاس میں دریاؤں کے پاٹ اور رود کوہیوں کے قدرتی راستوں پر قائم تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کی ہدایت بھی جاری کی گئی تاکہ پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا نہ ہو اور سیلابی خطرات کو کم کیا جا سکے۔

 اس کے علاوہ دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے جاری 11 ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت نے ریسکیو اداروں کو اربوں روپے مالیت کے جدید آلات اور مشینری سے آراستہ کر دیا ہے تاکہ مون سون اور ممکنہ سیلاب کے دوران بروقت اور مؤثر امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے