اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پرتگال کے سفیر مسٹر پاؤلو ڈومینگوئیس نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، زراعت، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان وفود کے تبادلوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرتی حسن سے مالا مال ہیں اور پاکستان سیاحت کے شعبے میں پرتگال کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی طلبہ و طالبات پرتگال میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان اور پرتگال کے درمیان ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرامز شروع کیے جانے چاہئیں۔

اس موقع پر پرتگال کے سفیر مسٹر پاؤلو ڈومینگوئیس نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کاروبار، سیاحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے