اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

امید مشکلات پر قابو پانے کی طاقت،عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں: مریم نواز

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمت اور حوصلے سے کام لیا جائے تو امید کی روشنی یقین کے چمکتے سورج میں بدل جاتی ہے،امید ایک ایسا جذبہ ہے جو انسان کو آگے بڑھنے اور ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی طاقت دیتا ہے۔

انہوں نے امید کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امید کا عالمی دن اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی امید بن چکی ہے اور حکومت پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پنجاب کے عوام کو بہتر صحت کی سہولتیں میسر آئیں گی، ہر بے گھر شہری کا اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا اور پنجاب کا ہر کسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوشحال ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید انسان کو مایوسی کے اندھیروں میں بھی روشنی کی کرن تلاش کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو توقع تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے پر لیپ ٹاپ، اسکالرشپس اور مفت ادویات جیسے فلاحی منصوبے دوبارہ شروع ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے