اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب حکومت کا سکول ایجوکیشن میں خالی نان ٹیچنگ آسامیوں کے خاتمے کا فیصلہ

08 Jul 2026
08 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رائٹ سائزنگ کے تحت بڑے پیمانے پر خالی نان ٹیچنگ آسامیوں کے خاتمے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں لاہور کے سرکاری سکولوں کی 1,207 خالی آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں، جبکہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 30 ہزار 391 خالی پوسٹیں ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن نان ٹیچنگ آسامیوں کو ختم کیا جا رہا ہے ان میں بیلدار، چوکیدار، نائب قاصد، مالی، لیب اسسٹنٹ، لیب اِنچارج، لیب اٹینڈنٹ، جونیئر کلرک، سینئر کلرک، اسٹینوگرافر، ڈرائیور، سویپر، اسسٹنٹ، اکاؤنٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹر، لائبریرین، اسسٹنٹ لائبریرین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن، آڈیٹر، سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دیگر خالی نان ٹیچنگ عہدے شامل ہیں۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ خالی آسامیوں کے خاتمے سے سرکاری اخراجات اور مالی بوجھ میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب تعلیمی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نان ٹیچنگ عملے کی کمی سے سکولوں کے انتظامی اور دفتری امور متاثر ہو سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے