اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال آئی جی پی کمپلینٹ سینٹر پر 64 ہزار سے زائد شکایات نمٹائی گئیں

07 Jul 2026
07 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے آئی جی پی کمپلینٹ سینٹر 1787 پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کا عمل جاری ہے، جہاں رواں سال اب تک 64 ہزار سے زائد شکایات کو کامیابی سے حل کیا جا چکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو مقررہ ایس او پیز اور ٹائم لائن کے مطابق نمٹایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم  نے کہا کہ آئی جی پی کمپلینٹ سینٹر 1787 کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال کیا گیا ہے، جبکہ تمام ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) اپنے اضلاع میں موصول ہونے والی شکایات کے فوری ازالے کیلئے معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کمپلینٹ سینٹر 1787 پر مقدمات کے اندراج سے متعلق 30 ہزار 644، سست تفتیش سے متعلق 14 ہزار 802، پولیس سروسز سے متعلق 4 ہزار 674 اور محکمانہ امور و دیگر نوعیت کی 14 ہزار 623 شکایات کو حل کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سے متعلق 3 ہزار 240، ریکوری سے متعلق 5 ہزار 129، ناقص تفتیش سے متعلق 3 ہزار 120، جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق ایک ہزار 580 جبکہ تبدیلیِ تفتیش سے متعلق ایک ہزار 63 شکایات کا بھی ازالہ کیا گیا۔

آئی جی پنجاب  عبدالکریم  نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر انہیں کسی بھی پولیس اہلکار کے خلاف شکایت ہو تو وہ بلاجھجھک آئی جی پی کمپلینٹ سینٹر 1787 پر رابطہ کریں تاکہ ان کی شکایت پر شفاف، غیر جانبدار اور بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے