اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

4 سال سے مفرور قتل کا اشتہاری اچھرہ سے گرفتار

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(لاہور نیوز) انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں گزشتہ چار سال سے مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم قتل کے مقدمے میں قصور پولیس کو مطلوب اور طویل عرصے سے روپوش تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر حسنین سلیم کے مطابق ملزم  2022 میں معمولی تلخ کلامی کے دوران ایک شخص کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم  نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے  اچھرہ میں پنکچر کی دکان قائم کر رکھی تھی، جہاں سے اسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے