اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او کا منشیات فروشوں، جوئے کے اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

07 Jul 2026
07 Jul 2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن کی مجموعی کارکردگی، امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور، ڈی آئی جی (آپریشنز) فیصل کامران، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن) محمد نوید، ایس ایس پی (آپریشنز) توقیر محمد نعیم، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انویسٹی گیشن  نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ  نے عاشورہ محرم کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا، انہوں  نے ہدایت کی کہ چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے موقع پر بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فنانشل کرائمز کے مقدمات کی تفتیش پر خصوصی توجہ دی جائے اور بے گناہ افراد کی گرفتاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ گیٹڈ کمیونٹیز کے فروغ کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کو اعتماد میں لیا جائے، جبکہ دیہاتی علاقوں میں نقب زنی کی روک تھام کیلئے ٹھیکری پہرہ مزید فعال بنایا جائے، رہائشی علاقوں میں سکیورٹی ناکوں کی تنصیب کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، لہٰذا اس عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

سی سی پی او لاہور  نے سرگرم نقب زنوں اور چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے، شہر میں ڈالہ کلچر، غیر قانونی اسلحے کی نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران جدید اور پروفیشنل پولیسنگ کو فروغ دیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ مزید مؤثر انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے