(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعدد سینئر اور مڈ کیریئر افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد نواز (PSP/BS-19) کو ایس ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور جبکہ محمد سرفراز ورک (PSP/BS-19) کو اے آئی جی آپریشنز، سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح سعد عابدی (PSP/BS-18) کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب، شوکت علی شیخ (PSP/BS-18) کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سینٹرل-I، سپیشل پروٹیکشن یونٹ (SPU) پنجاب، محمد نعمان ظفر (PSP/BS-18) کو ایڈیشنل ایس پی صدر ملتان اور محمد منیر بدر (PP/BS-18) کو ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ظفر جاوید ملک (BS-18) کو ایس پی آپریشنز اوکاڑہ، حسن رضا (PSP/BS-18) کو ایس ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن، محمد عیسیٰ خان (PSP/BS-18) کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ایلیٹ پولیس فورس پنجاب جبکہ حسن افضل (PSP/BS-18) کو سینٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں فرخ جاوید (BS-18) کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور، سید جمشید علی (PSP/BS-18) کو بٹالین کمانڈر (3)، پنجاب کانسٹیبلری ملتان، جہانداد اکرم (PSP/BS-18) کو ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان ریجن اور عادل عامر (PSP/BS-18) کو سینٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں رضا اللہ خان (PP/BS-18) کو ایس پی آپریشنز جھنگ تعینات کرتے ہوئے انہیں اضافی طور پر ایس ایس پی آپریشنز آئی سی-3 فیصل آباد ریجن کا چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔
