اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی احکامات عارضی معطل

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے جسٹس آف پیس کے احکامات پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔

 جسٹس عبہر گل نے رمشا اقبال کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور 14 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

تحریری حکم کے مطابق جسٹس آف پیس نے 30 جون کو درخواست گزار رمشا اقبال کے خلاف تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، جسے رمشا اقبال نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے عدنان احسان ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے، جس کے بعد عدالت نے جسٹس آف پیس کے حکم پر آئندہ سماعت تک عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے