اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ چھت گرنے کا واقعہ، زخمی ٹیچر انیلہ ریحان جنرل ہسپتال سے ڈسچارج

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ میں چھت گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر انیلہ ریحان کو مکمل طبی نگہداشت کے بعد جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 30 سالہ انیلہ ریحان 30 جون سے 6 جولائی تک جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہیں، دورانِ علاج مریضہ کا سی ٹی برین، سی ٹی پین اور سپائن سکین کیا گیا، جن کی تمام رپورٹس نارمل آئیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق چہرے اور سر پر آنے والے زخموں پر ٹانکے لگائے گئے، جبکہ مریضہ کا علاج قدامت پسندانہ (Conservative) طریقہ کار کے تحت کیا گیا۔

ڈسچارج کے وقت مریضہ کو اینٹی بائیوٹک، درد کش اور سوزش کم کرنے والی ادویات تجویز کی گئیں، جبکہ ڈاکٹروں  نے ایک ہفتے بعد منگل یا جمعہ کے روز آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) میں فالو اپ معائنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال پروفیسر فریاد حسین کے مطابق سپیشل میڈیکل بورڈ نے روزانہ مریضہ کی صحت کا جائزہ لیا اور علاج کے دوران انہیں تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے