06 Jul 2026
(لاہور نیوز) شادمان میں 3 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ سمیت دو ملزمان کو ضلع قصور سے گرفتار کر لیا، ملزمان کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور موبائل فون ٹریکنگ کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمہ کومل گزشتہ ایک سال سے شادمان ٹو میں واقع متاثرہ گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ نے اپنے ساتھی افروز کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی اور اسے عملی جامہ پہنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کومل اور افروز کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے واردات اور ممکنہ دیگر ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
