(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 فوڈ یونٹس کو اصلاح تک بند جبکہ 2 یونٹس پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی نے شاہدرہ، پارک ویو، ریلوے روڈ اور گردونواح میں کارروائی کی گئی۔
دوران کارروائی ایک من سے زائد غیر معیاری گوشت اور چائنہ نمک تلف کیا جبکہ معروف ناشتہ ریسٹورنٹ، سجی ہاؤس اور ایک مربہ تیار کرنے والے یونٹ کو سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ایک معروف ریسٹورنٹ پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق معائنے کے دوران کھلا پروڈکشن ایریا، کھلی نالیاں، بدبودار ماحول، فنگس زدہ فریزر، آلودہ پانی، غیر معیاری برتن، زندہ مینڈک اور دیگر حشرات پائے گئے۔ اس کے علاوہ لازمی آئل چینج، واٹر فلٹر اور دیگر ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
