01 Nov 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں فردوس مارکیٹ سے حسین چوک جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
حادثہ ٹوٹل پمپ کے سامنے یوٹرن پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر اسٹریٹ لائٹ کے پول سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عدنان ولد فیاض موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی عمیر زخمی ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹکر سے قبل ہیلمٹ سر سے اتر جانے کے باعث عدنان کے سر پر شدید چوٹ آئی۔
ریسکیو 1122 نے زخمی عمیر کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب سی ٹی او لاہور نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی۔ ڈی ایس پی گلبرگ محمد عمر بھی موقع پر موجود ہیں۔۔
