06 Jul 2026
(لاہور نیوز) اوباش ملزم نے 6 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا یہ واقعہ محلہ مشتاق نگر میں پیش آیا، ملزم نے کمسن بچے کو اپنے گھر لے جا کر حوس کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تھانہ سٹی پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ضروری کارروائی شروع کر دی۔
