اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مصطفی آباد، نہر میں ڈوبنے والے 16 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(لاہور نیوز) مصطفی آباد میں گزشتہ روز نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 16 سالہ عبدالرحمن کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے بعد نکال لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق عبدالرحمن اپنے بھائی کے ہمراہ نہر میں نہانے آیا تھا کہ اس دوران گہرے پانی میں ڈوب گیا، واقعے کے بعد گزشتہ روز ہی ریسکیو کا سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جو آج لاش کی برآمدگی کے بعد مکمل ہوا۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ لاش نہر سے نکال کر قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والا عبدالرحمن مصطفی آباد کا رہائشی تھا، جبکہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے