05 Jul 2026
(لاہور نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی خانیوال ریلوے سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق بوگی پٹڑی سے اترنے کے باعث شالیمار ایکسپریس کو تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔
حادثے کے بعد ٹرین کی بحالی کے لیے ملتان سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے، جبکہ متاثرہ بوگی کو ہٹا کر ٹرین کی جلد روانگی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
ترجمان ریلوے ملتان ڈویژن کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جب کہ ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
