اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نگار چوہدری کے گھر چوری، سابق پولیس انسپکٹر پر مقدمہ درج

04 Jul 2026
04 Jul 2026

(ویب ڈیسک) اداکارہ نگار چوہدری کی لاہور میں رہائش گاہ پر چوری کی واردات کا مقدمہ سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرم کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ اداکارہ نگارچوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نگار چوہدری کے گھر واردات 5 جولائی 2024 کو ہوئی تھی، سابق پولیس افسر کی سربراہی میں 15، 16 مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بولا۔

متن میں تحریر کیا گیا کہ ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تالے توڑے اور قیمتی سامان لوٹا۔

اس میں یہ بھی تحریر کیا گیا کہ ملزمان گھر سے ساڑھے 55 تولے سونا، نقدی اورغیر ملکی کرنسی بھی لے گئے، لوٹے گئے سامان میں فون، گھڑیاں اور پاسپورٹس بھی شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے