اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور: غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کارروائی، محکمہ ایجوکیشن کا 744 اداروں کو نوٹس

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر 744 غیر رجسٹرڈ سکولوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹسز میں سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین روز کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سکولوں پر قوانین کے تحت 3 لاکھ سے 40 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے