اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں جدید ٹریفک چالاننگ نظام نافذ، ویڈیو اور تصویرسمیت ثبوت فراہم ہونگے

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں شواہد پر مبنی جدید ٹریفک چالاننگ نظام کا باقاعدہ نفاذ کر دیا ہے، جس کے تحت اب ہر ٹریفک چالان ویڈیو اور تصاویر سمیت مکمل ثبوت کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو ٹریفک خلاف ورزی کی صورت میں 8070 سے الرٹ ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں خلاف ورزی کے ثبوت کا لنک بھی موجود ہوگا۔ شہری اس لنک کے ذریعے اپنی ٹریفک خلاف ورزی کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ سکیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس ون ایپ کے ذریعے شواہد کے ساتھ چالان جاری کیے جائیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر نافذ کیے گئے اس نظام کا مقصد چالاننگ کے عمل میں شفافیت، انصاف اور سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق شواہد پر مبنی چالاننگ نظام سے شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان غیر ضروری بحث و تکرار میں کمی آئے گی، دونوں کے وقت کی بچت ہوگی، جبکہ چالان ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مؤثر اور ثبوت پر مبنی قانونی کارروائی بھی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک پولیس کی عوام دوست خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور فوری، شفاف اور منصفانہ انصاف ہی ایک ترقی یافتہ اور متوازن معاشرے کی بنیاد ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے