اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جیل اصلاحات محفوظ اور بہتر معاشرے کی تشکیل کی جانب اہم قدم ہیں: مریم نواز

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل اصلاحات محفوظ اور بہتر معاشرے کی تشکیل کی جانب اہم قدم ہیں، قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جیل اصلاحات سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت ان کے لیے باعث اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں اور قانون سے کوئی بھی بالا نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شفافیت پر مبنی انصاف کی مؤثر فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جبکہ قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جیل اصلاحات کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور اس فورم پر وہ سیاسی گفتگو نہیں کرنا چاہتیں۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے ذریعے قیدیوں کی ذہنی صحت، کونسلنگ اور بحالی کے پروگرامز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت بھی فراہم کی جا چکی ہے، جیل اصلاحات کا مقصد اصلاحی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور انصاف کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے