پنجاب گورنمنٹ
باغبانپورہ سانحہ: سمر کیمپ کلاسز پابندی کے باوجود کیوں جاری تھیں؟ وزیر تعلیم کا سخت نوٹس
02 Jul 2026
02 Jul 2026
(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے باغبانپورہ میں پیش آنے والے اسکول واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر تعلیم نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ حکومتی پابندی کے باوجود سمیر کیمپ کلاسز کیوں جاری تھیں، انہوں نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے مکمل وضاحت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ واقعے میں اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کا کڑا احتساب کیا جائے گا اور ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
