پنجاب گورنمنٹ
میاں سالک جلال مستقل آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
03 Jul 2026
03 Jul 2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے میاں سالک جلال کو باقاعدہ طور پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میاں سالک جلال اس سے قبل آئی جی جیل خانہ جات کا اضافی چارج سنبھال رہے تھے۔ وہ عارضی طور پر اس عہدے کے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم اب انہیں مستقل طور پر اس منصب پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ اسامی سابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے بعد انتظامی سطح پر یہ تعیناتی عمل میں لائی گئی۔
حکام کے مطابق اس تعیناتی کا مقصد جیل خانہ جات کے نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنانا ہے۔
