اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پرتگال کروشیا کو 1-2 سے ہراکر راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گیا

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ناک آؤٹ مرحلے میں پرتگال نے ایک انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم دوسرے ہاف کے 53ویں منٹ میں ایوان پریشیچ نے شاندار گول کرکے کروشیا کو برتری دلائی۔

اس کے بعد پرتگال نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 68ویں منٹ میں وی اے آر کے ذریعے پنالٹی ملنے پر کرسٹیانو رونالڈو نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

میچ جب اضافی وقت کی جانب بڑھ رہا تھا تو 94ویں منٹ میں گونزالو راموس نے شاندار ہیڈر کے ذریعے فیصلہ کن گول داغ کر پرتگال کو 1-2 کی برتری دلائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

کروشیا نے واپسی کی بھرپور کوشش کی، تاہم پرتگال کے گول کیپر دیوگو کوسٹا نے کئی اہم سیوز کرکے اپنی ٹیم کی برتری محفوظ رکھی، اس کامیابی کے ساتھ پرتگال نے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ سپین سے ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے