اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر لائسنس معطل، لاہور ٹریفک پولیس کی نئی پابندیاں نافذ

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کی ہدایت پر مہلک یا سنگین ٹریفک حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس فوری طور پر معطل کئے جائیں گے، اس کے علاوہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے مرتکب افراد کے خلاف بھی لائسنس معطل کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر ڈرائیونگ لائسنس کم از کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 3 سال کیلئے معطل کیا جا سکے گا۔

May be an image of ‎car and ‎text that says

انہوں نے واضح کیا کہ لائسنس معطل ہونے کے باوجود گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، جبکہ مہلک حادثے کے باعث معطل کئے گئے لائسنس کی بحالی صرف عدالت کے حکم پر ممکن ہو گی۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی تاکہ شہر میں محفوظ ٹریفک نظام کو یقینی بنایا جا سکے اور حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے