اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیف سٹی کیمروں سے 17 اہم چوکوں پر ہیلمٹ کمپلائنس کا جامع جائزہ

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(ویب ڈیسک) لاہور ٹریفک پولیس نے پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی مدد سے ماڈل روڈز پر ہیلمٹ کمپلائنس کا جامع سروے مکمل کرتے ہوئے رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سروے سیف سٹی کے جدید کیمروں کے ذریعے شہر کے 17 اہم چوکوں پر مخصوص اوقات میں کیا گیا، جس میں موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمٹ استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ سروے کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 64 ہزار 112 موٹرسائیکلیں ان چوکوں سے گزریں، ان میں سے 2 لاکھ 56 ہزار 473 موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، جبکہ صرف 7 ہزار 639 موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ ریکارڈ کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ماڈل روڈز پر مجموعی ہیلمٹ کمپلائنس کی شرح 97.11 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو شہریوں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی اور حفاظتی اقدامات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ ایسے سروے مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ سڑکوں پر محفوظ سفر کو فروغ دیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے