اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب: بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق اٹک میں نیا پمپ کے قریب تیز آندھی اور بارش کے دوران دیوار گرنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ اسی ضلع کے علاقے پارا شاہین باغ میں چھت گرنے کے واقع۔ میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے۔

خوشاب کے علاقے قائد آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ سرگودھا میں تیز آندھی اور بارش کے باعث سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

شیخوپورہ کے چک رسالہ روڈ پر لکڑی کی چھت گرنے کے نتیجے میں بھی ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور کمزور دیواروں، خستہ حال عمارتوں، درختوں اور بڑے سائن بورڈز کے قریب کھڑے ہونے سے احتیاط برتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے