اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسلا دھار بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، فیڈرز ٹرپ کر گئے

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں 650 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

لیسکو حکام کے مطابق بارش کے دوران فیڈر ٹرپنگ اور مختلف تکنیکی خرابیوں کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

بجلی کی بندش کے باعث کئی رہائشی اور تجارتی علاقے گھنٹوں تاریکی میں ڈوبے رہے، جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لیسکو کی تکنیکی ٹیمیں متاثرہ فیڈرز کی بحالی کیلئے مختلف علاقوں میں کام میں مصروف ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باوجود بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے