اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارش کے بعد موسم خوشگوار، آج بھی ابر رحمت برسنے کی نوید

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں رات ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا ہے، جبکہ شہرمیں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کے 70 فیصد امکانات موجود ہیں۔ اس وقت 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم نسبتاً مرطوب رہے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں آج بھی وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  درجہ حرارت 35 ڈگری تک جائے گا،اگلے 2سے 3روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا،گلگت بلتستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوامیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے