اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈکپ: فرانس کی سویڈن کو 0-3 سے شکست، پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فرانس نے سویڈن کو 0-3 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فرانس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست دی، میچ کے آغاز سے ہی فرانسیسی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور گیند پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔

فرانس کے کھلاڑیوں نے عمدہ پاسنگ اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے سویڈن کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا، فرانس کی جانب سے ایمباپے نے دو گول سکور کیے۔

پہلے ہاف میں فرانس نے ایک خوبصورت موو کے ذریعے برتری حاصل کی، جبکہ دوسرے ہاف میں ایک اور گول کر کے اپنی برتری کو دوگنا کر دیا۔ سویڈن کی ٹیم نے واپسی کی بھرپور کوشش کی تاہم فرانسیسی دفاع اور گول کیپر نے ان کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔

فرانس نے کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں اسے ایک مضبوط حریف کا سامنا کرنا ہوگا، دوسری جانب سویڈن کی ٹیم اس شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے