اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ: ناروے نے آئیوری کوسٹ کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے میں ناروے نے آئیوری کوسٹ کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں ناروے نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور انتونیو نوسا نے 39ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

آئیوری کوسٹ نے دوسرے ہاف میں واپسی کی کوشش کی اور اماد دیالو نے 74ویں منٹ میں خوبصورت انفرادی کوشش سے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

جب میچ اضافی وقت کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا تھا تو ناروے کے سٹار سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے 86ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلا دی، جو میچ کا فاتحانہ گول ثابت ہوا۔

اس کامیابی کے ساتھ ناروے نے ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ مضبوط حریف برازیل سے ہوگا، جبکہ آئیوری کوسٹ کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے