اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی نظام نافذ، محسن نقوی کا اعلان

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی کا نظام نافذ کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ میں جاری اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب شہری پاسپورٹ فیس کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کر سکیں گے جس سے انہیں طویل قطاروں اور گھنٹوں انتظار کی زحمت سے نجات ملے گی۔

 

 اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاسپورٹ سروسز میں اصلاحات کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، کیش لیس نظام کے نفاذ سے پاسپورٹ سروسز مزید تیز، شفاف اور مؤثر ہوں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے اس کامیاب اقدام پر پاسپورٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے