01 Jul 2026
(لاہور نیوز) کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے المناک واقعے پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی اور اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں ایسے دلدوز سانحات کے تدارک کیلئے ملک بھر میں مؤثر اور مضبوط حفاظتی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
وزیراعظم نے بھی حادثے میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کو زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
