اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون میں لاہور ایئرپورٹ پر فضائی حفاظت کیلئے آپریشنل اقدامات نافذ

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے مون سون کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر فضائی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی آپریشنل اقدامات نافذ کر دیئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کا رن وے 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہے گا، اس دوران تین گھنٹوں کیلئے رن وے پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا، ان اقدامات کا مقصد پرندوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمی کے باعث ممکنہ فضائی خطرات کو کم کرنا ہے۔

فضائی حکام کے مطابق مون سون کے موسم میں ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی سرگرمی میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران خطرات بڑھ جاتے ہیں، اسی صورتحال کے پیش نظر پائلٹس کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ان عارضی اقدامات کے باوجود کمرشل فلائٹس کو متبادل اوقات میں شیڈول کے مطابق چلایا جائے گا تاکہ مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ کی سہولت معمول کے مطابق بدستور دستیاب رہے گی تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات عارضی نوعیت کے ہیں اور ان کا مقصد صرف مون سون کے دوران فضائی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے