اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مالی خسارہ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیلئے سبسڈی منظور

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(ویب ڈیسک) حکومت نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو مالی خسارے کے ازالے کیلئے 79 کروڑ 71 لاکھ 20 ہزار روپے کی اضافی سبسڈی منظور کر دی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فنڈز ضمنی گرانٹ کے ذریعے جاری کئے گئے ہیں،  شہریوں کو مفت سفری سہولت کی فراہمی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور ریونیو میں کمی کے باعث اتھارٹی کو مالی مشکلات کا سامنا تھا، جسے پورا کرنے کیلئے اضافی سبسڈی فراہم کی گئی۔

محکمہ خزانہ  نے اضافی فنڈز کی فراہمی سے متعلق ورکنگ کی توثیق کر دی ہے، جبکہ منظور شدہ رقم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو جاری بھی کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے