اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور ٹیوشن سینٹر حادثہ: پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں لاہور کے ٹیوشن سینٹر حادثے پر مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سلمیٰ سعید نے جمع کرائی، جس میں حادثے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

قرارداد میں شہداء کے درجات کی بلندی، زخمی بچوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا، حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہداء کے لواحقین کے لیے فوری طور پر شہداء پیکیج کا اعلان کیا جائے جبکہ زخمی بچوں کو بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

قرارداد میں لاہور کا یہ افسوسناک واقعہ انتظامی نگرانی پر بڑا سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں، کالجوں اور ٹیوشن سینٹرز کا ہنگامی بنیادوں پر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ گلی محلوں میں قائم تمام ٹیوشن سینٹرز کی فٹنس جانچ یقینی بنائی جائے، نجی ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیوں کی لازمی رجسٹریشن کی جائے اور ان کے انفراسٹرکچر کی باقاعدہ جانچ کے لیے قانون سازی بھی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے