29 Jun 2026
(لاہور نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ میں آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر اقراء کنول اور اریب کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
اس دوران ملزمان اقراء کنول اور ان کے شوہر اریب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی، ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد سلیم نے دلائل پیش کئے۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ٹک ٹاکر اقراء کنول اور اریب کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
