اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.89 قیمت فروخت : 40.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 316.65 قیمت فروخت : 317.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.12 قیمت فروخت : 367.78
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.62 قیمت فروخت : 191.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.01 قیمت فروخت : 196.36
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.06 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.72 قیمت فروخت : 75.85
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.36 قیمت فروخت : 904.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہمیں نہ سکھائیں پاکستان کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے، بلال سعید تنقید کرنے والوں پر برہم

28 Jun 2026
28 Jun 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گلوکار بلال سعید اور آئمہ بیگ ان دنوں لندن میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی میں دونوں فنکاروں کو لندن کی سڑکوں پر دیکھا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں گلوکاروں کو مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کے مختصر لباس پہننے اور گلوکاروں کے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ہونے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

گلوکار بلال سعید نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اور سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا۔گلوکار نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کل ہم لندن میں شوٹنگ کررہے تھے، اس کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی کہ ہم نشے کی حالت میں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو معلوم ہوجائے گا ہمارے ہاتھ میں کافی کے کپ ہیں، اگر آس پاس لوگ شراب پی رہے ہیں تو مطلب ہم بھی شراب پی رہے ہیں، کیا آپ نے مجھے الٹیاں کرتے دیکھا ہے؟

بلال سعید نے ناقدین سے مزید کہا کہ آپ ہمیں نہ سکھائیں پاکستان کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے، ہم اپنے فن سے پاکستان کی نمائندگی کرتے آرہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

 

 

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے