اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خصوصی فلائٹس چلانے کیلئے نئی ائیر لائن کو لائسنس جاری

30 Jun 2026
30 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں علاقائی ایئر پورٹس پر خصوصی فلائٹس چلانے کے لیے نئی ایئر لائن کو لائسنس جاری کر دیا گیا۔

سول ایوی ایشن  نے ساؤتھ ایئر کو بلوچستان سمیت سکینڈری ایئر پورٹس کے لیے لائسنس جاری کر دیا ہے، ساؤتھ ایئر 72 نشستوں والے دو اے ٹی آر طیاروں کے ساتھ اپنا آپریشن شروع کرے گی۔

ایئر لائن حکام  کے مطابق ساؤتھ ایئر گلگت اور چترال کے لیے بھی خصوصی فلائٹ آپریشن مستقبل میں شروع کرے گی جبکہ گلگت اور چترال کے لئے 42 نشستوں والا چھوٹا جہاز خصوصی طور پر خریدا جائے گا۔

 

 

 

ساؤتھ ایئرکو سیاحت کے فروغ کے لیے بھی علاقائی روٹس کے لیے لائسنس دیا گیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے