اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب سے 35 ہزار 719 غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے اب تک 35 ہزار 719 غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس وقت 72 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جن کی ڈی پورٹیشن کا عمل جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 14 ہزار سے زائد مرد، 7 ہزار 138 خواتین اور 14 ہزار 529 بچے شامل ہیں۔ ان میں 11 ہزار 47 رہائشی ثبوت رکھنے والے، 11 ہزار 135 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 13 ہزار 537 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے