اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خواتین کو نازیبا مواد کے ذریعے بلیک میل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

29 Jun 2026
29 Jun 2026

(لاہور نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پنجاب نے خواتین کو نازیبا مواد کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی لاہور میں کی گئی، جہاں ملزم فرحان گوہر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

دوسری کارروائی میں محمد مشتاق کو ضلع قصور سے گرفتار کیا گیا، حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے خواتین کا قابلِ اعتراض مواد اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم محمد مشتاق متاثرہ خاتون کا نازیبا مواد اس کے رشتہ داروں کو بھی بھیج چکا تھا، جس کے ذریعے اسے بلیک میل اور ہراساں کیا جا رہا تھا۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد علی وسیم  نے کہا کہ خواتین کی عزت، وقار اور پرائیویسی پر حملہ کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، بلیک میلنگ، سائبر ہراسگی اور آن لائن استحصال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے