26 Jun 2026
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی نگرانی میں صوبہ بھر میں یوم عاشور پر وزراء فیلڈ میں موجود ہیں۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے مرکزی صوبائی کنٹرول روم سے انتظامات کی مانیٹرنگ کی گئی، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق،بلال یاسین، چیف سیکرٹری پنجاب بھی ہمراہ تھے۔
مانیٹرنگ روم سےمرکزی وحساس جلوسوں کےسکیورٹی انتظامات اورسرگرمیوں کاجائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ سیف سٹی لنک سے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں جلوسوں کی لائیومانیٹرنگ کاجائزہ لیا گیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم،سیکرٹری ہوم نے سکیورٹی اقدامات بارےبریفنگ دی، علاوہ ازیں سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نےکربلاگامےشاہ کےمرکزی جلوس کابھی وزٹ کیا۔
